30 اکتوبر، 2023، 8:19 PM

فلسطینی بچے سوتے گھر میں ہیں، ہوش اسپتال میں آتا ہے

فلسطینی بچے سوتے گھر میں ہیں، ہوش اسپتال میں آتا ہے

23 روز سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے جو بچے بچ گئے ان کے والدین نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے اسپتال میں گھومنے والی ایک بچی کو اسرائیلی جارحیت میں تباہ شدہ گھر کے ملبے سے نکالا گیا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

غزہ کے ہر کوچے کا یہی المیہ ہے بچے سوتے گھروں میں ہیں مگر جب ہوش آتا ہے تو وہ خود کو اسپتال میں پاتے ہیں۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ میں محصور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی 23ویں روز بھی جاری ہے، غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 سے زائد میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

ایک فضائی حملہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے قریب بھی کیا گیا ہے، جس سے شفا اسپتال جانے والی تمام سڑکیں تباہ ہوگئیں اور اسپتال پہنچنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اسپتال زخمیوں سے بھرا ہوا ہے جہاں ہزاروں افراد پناہ بھی لیے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایندھن اور طبی سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے غزہ کے 30 اسپتال بند ہو چکے ہیں۔

News ID 1919731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha